بودھن /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سب کلکٹر بودھن ویکاس میاتھو نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران اکثریتی فرقہ کا تہوار ہولی بھی آجانے کی وجہ سے پورے بودھن میں ایک خوشگوار ماحول بن گیا انہوں نے کہا تہواروں کے موقع پر ہمیں چاہیے کہ گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے ایک دوسرے کے تہوار منانے آپس میں میل ملاپ کو فروغ دیتے ہوئے قدیم روایت کو برقرار رکھنے کی بودھن ڈویژن کی عوام سے سب کلکٹر نے اپیل کی اور انہوں نے کہا کہ بودھن ڈویژن میں لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کے لیے محکمہ پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ و دیگر محکمات کے عہدیدار تہواروں کے دوران عوام سے تعاون کرنے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔