لکھنؤ: اترپردیش میں کورونا کے انفیکشن کی حالت کو پوری طرح سے کنٹرول میں بتاتے ہوئے حکومت نے محکمہ کے افسران کو تہواروںکے پیش نظر انفکشن کو روکنے کے سبھی احتیاطی اقدام نافذ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ریاستی حکومت کی جانب سے منگل کو دی گئی جانکاری کے مطابق کورونا کے مشتبہ مریضوں کی شناخت، ٹیسٹنگ،علاج اور ٹیکہ کاری کی حکمت عملی کے صحیح عملدرآمد سے ریاست میں کووڈ پرموثرکنٹرول قائم ہے ۔ اس کا نتیجہ ہے کہ ریاست کے 41اضلاع میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ہے ۔ وہیں 17اضلاع میں صرف ایک ایک مریض ملے ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست کے 70اضلاع سے جمع کئے گئے 138271نمونوں کی جانچ میں ایک بھی نیا مریض نہیں پایا گیا ہے ۔ صرف 05اضلاع میں کل 7مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس مدت میں 10متاثرہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں فی الحال کورونا کے 102ایکٹیو کیس ہیں۔وہیں 1687165مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔