حیدرآباد۔31 اکٹوبر(سیاست نیوز) کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران تجارتی نقصانات کا شکار شعبوں میں اب بہتری آنے لگی ہے ۔دسہرہ کے بعد اب دیوالی کے کاروبار بہتر ہورہے ہیں اور کہا جار ہاہے کہ آئندہ دنوں میں مزید بہتری آسکتی ہے کیونکہ آئندہ 3ماہ کے دوران دونوں شہروں اور بیشتر اضلاع میں شادیوں کا موسم ہے اور اس سیزن میںبھی تجارتی سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہیں۔شہر کے تاجرین پارچہ کا کہناہے کہ دسہرہ کے آغاز سے ہی کاروبار میں بہتری آنے لگی تھی اور اضلاع سے شہر پہنچ کر ٹھوک خریداری کرنے والے تاجرین مسلسل شہر پہنچ کر خریداری کر رہے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ شہر میں پارچہ کی تجارت و دیگر کاروبار میں بھی بہتری آنے لگی ہے اور شہر پہنچ کر خریداری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ سے حمل ونقل میں بھی اضافہ دیکھا جا رہاہے ۔ دیوالی کی خریداری کیلئے بازاروں میں ہجوم ہیں اور گذشتہ دو برسوں میں کورونا کے سبب خریداری نہ کرپانے والے بھی اس بار بازار کا رخ کر رہے ہیں اور شادیوں کے سیزن سے آئندہ 3 ماہ جاری رہنے کا امکان ہے۔م
