حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تہوار سے قبل تنخواہ کی رقم ختم ہونے سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ ہنمنت نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ہنمنت پیشہ سے آفس بوائے کا کام کرتا تھا اور این بی ٹی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ لڑکا بچپن ہی سے اس کی نانی کے ساتھ رہتا تھا اور ایک خانگی دفتر میں ملازمت کرتا تھا ۔ گذشتہ روز دسہرہ تہوار کے سلسلہ میں یہ نوجوان پریشان تھا ۔ اس نے اس کی تنخواہ کی رقم خرچ کردی تھی اور تہوار میں اخراجات اور گھر میں پیسے دینے کی فکر میں پریشان تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔