تہوار کے لیے آبائی مقامات جانے والوں کو چوکس رہنے کا مشورہ : کمشنر پولیس راچہ کنڈہ

   


حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تہوار کے موقع پر اپنے آبائی مقامات جانے والی عوام کو چوکس رہنے کا کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے آج شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی قیمتی اشیاء نقد رقم ، زیورات اور جواہرات کے تعلق سے چوکس رہیں ۔ بند مکانات میں سرقہ کا بہت زیادہ خطرہ پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیورات اور نقد رقم کے علاوہ قیمتی اشیاء کو شہری اپنے بینک لاکرس میں جمع کریں یا پھر بھروسہ مند افراد کے پاس محفوظ رکھیں ۔ مکانات میں غیر موجودگی کے وقت اشیاء کا مکانوں میں رکھنا محفوظ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دسہرہ تہوار کے وقت دوسرے مقامات جانے والے شہری اپنی اطلاع کو مقامی پولیس اسٹیشن میں دیں تاکہ نگرانی میں آسانی ہوگی ۔ انہو ںنے شہریوں سے کہا کہ پڑوسیوں اور چوکیداروں کو اپنے مکانات پر نظر رکھنے کی درخواست کرلیا ۔ پولیس کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔ علاقوں میں گشت پٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اور بلو کورٹ پولیس کی ذمہ داری بھی بڑھادی گئی ہے ۔۔ ع