تہور رانا کی حوالگی کی راہ ہموار

   

نئی دہلی: ممبئی میں 26 نومبر 2008کے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں تہور رانا کی حوالگی کا راستہ صاف ہو گیا ہے اور اب ہندوستان اور امریکہ کی حکومتوں کے درمیان اس عمل پر کام شروع ہو گیا ہے ۔جمعہ کو یہاں باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ نے 21جنوری 2025 کو ملزمان کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ مزید جانکاری عنقریب دی جائے گی۔