تیاریاں مکمل سلمان خان کی کیٹرینہ کیف سے اسی ماہ شادی

   

بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے فائنس اب کیٹرینہ کیف کو بھابی پکارنے کے لئے تیار ہو جائیں کیونکہ بالی ووڈ کے بھائی جان اب دلہے کا سہرا پہننے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ جی ہاں 2019 میں ہونے جارہی سلمان خان کی کیٹرینہ کیف سے شادی اس سال کی سب سے بڑی شادی کہی جاسکتی ہے۔ یقینا سلمان خان کے فائنس ہماری اس خبر کو سنکر چونکنے کے ساتھ ساتھ خوش بھی ہوئے ہوں گے لیکن اس شادی میں ایک بڑا ٹوئسٹ یہ ہے کہ سلمان اور کیٹرینہ کی یہ شادی ریئل لائف کے لئے نہیں بلکہ ریل لائف کے لئے کی جائے گی۔ سلمان کیٹرینہ سے یہ شادی اپنی آنے والی فلم بھارت میں کرتے نظر آئیں گے جس کے لئے فلم کے ڈائرکٹر علی عباس ظفر نے پوری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس فلم کے لئے سلمان اور کیٹرینہ پر ایک شادی کا سیکونس فلمبند کیاجانے والا ہے جو فلم کے ایک گیت پر پکچرائز ہوگا جس کی شوٹنگ اسی ماہ کی جائے گی۔ یعینی سلمان خان اور کیٹرینہ کیف کی فلمی شادی کو ہی سہی دیکھنے کے لئے سلمان کے چاہنے والوں کو بھارت دیکھنا ہوگا جس کے ذریعہ وہ بڑے پردے پر شادی کا لطف اٹھائیں گے۔ سلمان خان کی یہ فلم بھارت عید کے موقع پر یعنی 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔