تیجسوی کو سیاسی سو جھ بوجھ نہیں ہے: بی جے پی وزیر

   

سمستی پور، 28 ستمبر (یو این آئی) بہار کے شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر جیویش کمار مشرا نے اتوار کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میںسیاسی سمجھ بوجھ ہے نہیں۔ مشرا نے تیجسوی پرساد یادو کے اس بیان کو پوری طرح گمراہ کن قرار دیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجناکے تحت خواتین کو دیے گئے فنڈز انتخابات کے بعد وصول کیے جائیں گے ۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ “تیجسوی پرساد یادو کو سمجھنا چاہیے کہ یہ اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہے ، نہ کہ صرف انتخابی لولی پاپ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب مرکزی حکومت نے کورونا وبائی امراض کے دوران غریبوں کو مفت اناج فراہم کرنے کی اسکیم شروع کی تھی، تو راہل گاندھی اور تیجسوی پرساد یادو نے اسے ’’لالی پاپ اسکیم‘‘کہہ کر طنز کیا تھا، حالانکہ یہ اسکیم آج بھی کامیابی سے چل رہی ہے ۔ تیجسوی پرساد یادو پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے وزیر مشرا نے کہاکہ ،تیجسوی جی، اپنے خاندان پر توجہ دیں، ان کے سیاسی کھیل کے چکر میں کہیں لالو خاندان ہی نہ بکھر جائے ۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجناکے تحت ریاستی حکومت نے ایک ہی دن میں 75 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں کل 750 کروڑ روپے براہ راست منتقل کئے ۔