تیجسوی کے بعد ممتابنرجی کی حمایت کرنے اکھیلیش یادو کا اعلان

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھیلیش یادو نے کہا کہ کچھ دن پہلے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی سے میری بات ہوئی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ بنگال میں ترنمول کانگریس کی جیت سماج وادی پارٹی کی جیت ہوگی۔ بہار کے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی نے بھی ممتابنرجی کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد اکھیلیش یادو نے کہا کہ میری پارٹی ممتابنرجی کو اسمبلی انتخابات میں کامیاب بنانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے پارٹی کے تمام ارکان کو ہدایت دی کہ وہ مغربی بنگال جاکر ترنمول کانگریس کی انتخابی مہم چلائیں۔ بی جے پی کیلئے یہ سب سے بڑا جھٹکا ہے۔