راشٹریہ جنتادل لیڈر تیجسوی یادو کو بہار میں اپوزیشن اتحاد کے چیف منسٹر امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ آر جے ڈی 144 نشستوں پر مقابلہ کرے گی جبکہ اس اتحاد میں شامل کانگریس کو 70 نشستیں دی گئیں ہیں ۔ بائیں بازو پارٹیاں 29 نشستوں پر انتخاب لڑیں گی ۔