پٹنہ: تیجسوی یادو نے بہار اور مرکزی حکومت پر کسانوں کے خلاف غیر حساس ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔تیجسوی نے کہا کہ انہوں نے بہار اسمبلی میں اجلاس کے دوران احتجاج میں مارے گئے کسانوں کے خلاف دو منٹ کی خاموشی رکھنے کی تجویز پیش کی۔ لیکن انھیں نظرانداز کردیا گیا۔تیجسوی کا کہنا ہے کہ انہیں بہت تکلیف ہوئی ہے کہ تعزیت کی اس پیش کش کو قبول نہیں کیا گیا این ڈی اے حکومت کے پاس دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا بھی وقت نہیں ہے۔ تعزیتی پیغامات پڑھ کرجب تیجسوی نے ایوان میں تعزیت کی تجویز کرنے کی اجازت طلب کی تو چیئرمین نے ایوان کو 22 فروری کی صبح 11 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا…