نئی دہلی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج سابق ڈپٹی چیف منسٹر بہار تیجسوی یادو کی درخواست کو مسترد کردیا جس میں سرکاری بنگلہ کا تخلیہ کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ عدالت نے تیجسوی کو ہدایت دی کہ وہ قائداپوزیشن کیلئے مختص عمارت میں منتقل ہوجائیں۔ مشتمل بنچ نے تیجسوی پر50 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔