تیجسوی یادو کی 10 ستمبر سے ‘آبھار یاترا’

   

سمستی پور: بہار اور اسمبلی انتخابات میں تنظیم کی مضبوطی کے پیش نظر سابق ڈپٹی چیف منسٹر و اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو پہلے مرحلے کی سات روزہ ‘آبھار یاترا’ 10 ستمبر سمستی پور سے شروع کریں گے ۔ آر جے ڈی ترجمان اور سابق ایم ایل اے پروفیسر اجئے یادو نے سمستی پور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو 10 ستمبر کو سمستی پور اور 11 ستمبر کو اجیار پور لوک سبھا حلقہ کے کارکنوں سے آبھار یاترا میں ملاقات کریں گے ۔ اس دوران مسٹر یادو اسمبلی انتخابات میں تنظیم کو مضبوط کرنے مختلف نکات پر کارکنوں سے بات کریں گے ۔ آر جے ڈی ترجمان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں آبھار یاترا سمستی پور کے ساتھ دربھنگا، متھیلانچل کے مدھوبنی اور ترہوت کے مظفر پور میں منعقد کی جائے گی۔ آر جے ڈی ضلع صدر روما بھارتی، اجیار پور آر جے ڈی صدر راجیشور مہتوں، آر جے ڈی ضلع نائب صدر للن یادو، آر جے ڈی میڈیا انچارج سنجے نائک، آر جے ڈی شیڈول کاسٹ صدر ستیوند پاسوان اور آر جے ڈی بلاک صدر سنتوش کمار بھی موجود تھے ۔