لکھنؤ:یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آنے والے چار اکتوبر کو اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے دہلی تک تیجس اسپشل ٹرین سے افتتاحی سفر مسافروں کے لئے کافی شاندار ہونے جارہا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 4 اکتوبر کو لکھنؤ جکشن سے اس ٹرین کو دہلی کے لئے روانہ کریں گے ۔ ائیرلائن کی پہلی اڑان کی طرز پر آئی آر سی ٹی سی تیجس اسپشل میں پہلا سفر کرنے والے مسافروں کو بھی تحائف دے گی۔ مسافروں کو آئی آر سی ٹی سی لذیذ کھانے بھی کھلائے گی۔ اس کے لئے مسافروں سے کوئی بھی چارج نہیں لیا جائے گا۔وزیر اعلی کے ہاتھوں افتتاح کی اطلاع ملتے ہی ریلوے عملہ حرکت میں آگیا۔ ریلوے نے پروگرام کی جگہ کو سنوارنے کا کام بھی شروع کردیا ہے ۔چار اکتوبر کو آئی آر سی ٹی سی تیجس اسپشل لکھنؤ جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر چھ سے صبح 9:30 بجے روانہ ہوگی اور شام چار بجے نئی دہلی پہنچے گی۔ اس ٹرین میں چار فروری کی سیٹ کی بکنگ کرانے پر آئی آر سی ٹی سی ان سے کھانے کا چارج نہیں لے گی۔