تیج پال مقدمہ کا فیصلہ ملتوی

   

پاناجی : ۔ گوا میں سیشن کی ایک عدالت نے اعلان کیا کہ صحافی ترون تیج پال کے مقدمہ کا فیصلہ 12 مئی کو سنایا جائے گا ۔قبل ازیں مقدمہ کا فیصلہ منگل کے دن سنایا جانا طئے کیا گیا تھا لیکن سیشن عدالت کے جج نے فیصلہ سنانے کی تاریخ کوئی وجہ بتائے بغیر ملتوی کردی ۔ اب یہ فیصلہ 12مئی کو سنایا جائے گا ۔ترون تیج پال اپنی ایک خاتون ساتھی کے عصمت ریزی کے مقدمہ میں ملزم اور زیر دریافت قیدی ہیں ۔