حسن آباد ۔10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سب انسپکٹر آف پولیس حسن آباد مسٹر داسا سدھاکر نے آج پولیس اسٹیشن حسن آباد کے شہریوں سے تیراکی سے ناواقف عوام بالخصوص طلبہ و نوجوانوں کو تیرنے کیلئے مقامی تالابوں ، کنٹوں ، ندیوں و نئے تعمیراتی چیک ڈیمس و آبپاشی پراجکٹس کو نہ جانے اور محض سیر و تفریح کیلئے تیراکی نہ کرنے کا مشورہ دیا ، جس کے ذریعہ قیمتی انسانی جان کے تلف ہوجانے کا خطرہ و خدشہ لاحق رہتا ہے ۔ وہ آج حسن آباد پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے اپنے بچوں کی گہری نگرانی کرنے کی بھی عوام سے اپیل کی ۔ جاریہ لاک ڈاؤن کے باعث احتیاطی تدابیر کرنے اور خریداری کرنے والے کسٹمرس کو ماسک لگانے کی تلقین کرنے کا سب انسپکٹر حسن آباد داسا سدھاکر نے مقامی تاجرین کو حکم دیا ۔
