ناسک 30مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ناسک ضلع کے ڈھولے شہر کی ناکانے جھیل میں ڈوبنے سے ایک پہلوان کی موت ہوگئی ۔پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ متوفی کی شناخت ملیہار رویندر جگتپ (21) ساکن رام نگر ، سنگھما چوک کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ تیراکی کے لئے گیا تھا۔تیراکی کے دوران وہ پانی کی گہرائی میں چلا گیا ، لیکن اوپر آنے میں کامیاب نہ ہوسکا اور اس سبب اس کی موت ہوگئی ۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورس نے اس کی لاش پانی سے نکالی۔پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ درج کرکے آگے کی تفتیش جاری ہے ۔