تیرا سر کاٹ دوں گا، چیف منسٹر ہریانہ کا انتباہ

,

   

چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر کا ایک ویڈیو کلپ چہارشنبہ کو عام ہوگیا، جس میں انھیں ایک بی جے پی رفیق کو دھمکی آمیز لہجے میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ تیرا سر کاٹ دوں گا جبکہ اُن کے ہاتھ میں کلہاڑی ہے۔ کھتر نے اپنے پارٹی رفیق کو یہ انتباہ تب دیا جب اُس نے انھیں نقروی تاج پہنچانے کی کوشش کی۔ جب ویڈیو دیکھ کر تنقیدیں ہونے لگیں تب کھتر نے کہا: ’’اگر کوئی میرے سر پر سلور کراؤن باندھے تو مجھے غصہ آئے گا۔‘‘