حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ضلع پداپلی کے راماگنڈم این ٹی پی سی ذخیرہ آب پر قائم 100 میگاواٹ کے تیرتے سولار پلانٹ نے جمعرات سے برقی پیداوار کا آغاز کردیا ۔ کورونا کے پیش نظر تعمیری کاموں میں کچھ تاخیر ہوئی باوجود اسکے گذشتہ دو ماہ سے جنگی خطوط پر کام انجام دیا گیا ۔ پہلے 17.5 میگاواٹ برقی پیداوار کیلئے منظوریاں حاصل ہوئی ہیں ۔ جس کے بعد کمرشیل آپریشن کا آغاز ہوا ہے ۔ سدرن ریجن لوڈ ڈسپیچ سنٹر سے مارکٹ میں برقی سربراہ کی جائے گی ۔ پلانٹ کے جملہ 40 بلاکس ہیں جن میں ہر ایک بلاک کی گنجائش 2.5 میگاواٹ ہے ۔ 7 بلاکس کو تیار کرتے ہوئے برقی پیدوار کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں این ٹی پی سی تلنگانہ پراجکٹ کے سی بی ایم سنیل کمار ، جنرل منیجرس سومیندرا داس ، پی جیت پال ، پی کے لاڈ ، انیل کمار ، موہن ریڈی ، ایچ آر ہیڈ وجیہ لکشمی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ ن
