تیزاب حملے کے مجرم کی جیل میں خودکشی، دو ملازم معطل

   

بریلی،31 اگست (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی میں 2018 میں ایک تیزاب حملے کے مجرم نے ہائی سیکورٹی بیرک میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ تیزاب حملہ معاملے میں سنٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ یہ واقعہ جمعہ کی دیر رات پیش آیا جس کے بعد جیل انتظامیہ نے سخت کاروائی کرتے ہوئے جیل کے دو اہلکار کو معطل کرتے ہوئے تیسرے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا حکم دیا ہے ۔ متوفی انکت (27) ضلع میرٹھ کے پرتاپ پور علاقہ کے گنگول کا رہنے والا تھا اور فبروری 2025 میں اس کا ٹرانسفر میرٹھ جیل سے بریلی جیل میں کیا گیا تھا۔