تیزاب کی فروخت ‘ فلپ کارٹ اور ایمیزون کو نوٹس

   

نئی دہلی: دہلی میں 17 سالہ اسکولی طالبہ پر تیزاب پھینکنے والے ملزم نے آن لائن شاپنگ سائٹ فلپ کارٹ سے تیزاب منگوایا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے تیزاب کی فروخت پر پابندی کے باوجود آن لائن یا کسی دکان سے تیزاب خریدنا کتنا آسان ہے۔ دہلی کمیشن برائے خواتین نے ’تیزاب کی آسانی سے دستیابی‘ پر فلپ کارٹ اور ایمیزون کو نوٹس بھیجا ہے۔جنوب مغربی دہلی پولیس نے کل دوارکا کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی جانب سے ایک 17 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے معاملے کو حل کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا، تینوں ملزمین بالغ ہیں۔کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ٹوئٹ کیا کہ کمیشن کی بار بار سفارشات کے باوجود تیزاب کی خوردہ فروخت پر پابندی نہیں لگائی جا رہی ہے۔ بازار میں کھلے عام تیزاب فروخت ہو رہا ہے۔

طالبہ پر تیزاب پھینکنے کی منصوبہ بندی 20 سالہ سچن اروڑہ نے کی تھی۔ ستمبر میں اس کا لڑکی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ اس کی مدد 19 سالہ ہرشیت اگروال اور 22 سالہ وریندر سنگھ نے کی۔