تیزرفتار کار نے رکن اسمبلی گنیش گپتا کی کار کو ٹکر دے دی ، کوئی جانی نقصان نہیں

   

نظام آباد :20؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا اتوار کے دن نظام آباد شہر میں مختلف پروگرام میں شرکت کے بعد دہلی روانہ ہونے کیلئے قافلہ کے ساتھ حیدرآباد جارہے تھے کہ سرسلہ کے نزد قومی شاہراہ نمبر 44 پر ایک تیز رفتار کار نے ایم ایل اے کی کار کو ٹکر دیدی اس حادثہ میں ایم ایل اے بیگالہ محفوظ رہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نظام آباد سے حیدرآباد روآنگی کے دوران کاماریڈی میں سرسلہ روڈ پر فلائی اوور برج پر ایک کا ررکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حادثہ میں گنیش گپتا کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ گنیش گپتا کے سیکورٹی اہلکار کو معمولی چوٹیں آئیں۔ جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے نظام آباد منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر کاماریڈی ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی اور کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔