جے پور: راجستھان کے تیز گیند باز پنکج سنگھ نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے ۔ راجستھان کی 2010-11اور 2011-12میں مسلسل رانجی کی خطابی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے پنکج نے ہندستان کی طرف سے دو ٹسٹ اور ایک ون ڈے کھیلا۔وہ اس کے علاوہ آئی پی ایل کے پانچ ایڈیشنس کھیلے اور 20میچوں میں گیارہ وکٹ حاصل کئے ۔پنکج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ہر کھلاڑی کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب اسے ریٹائرمنٹ لینا پڑتا ہے ، میں سرکاری طورپر کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتا ہوں۔