تیز رفتار آٹو چلانے پر ڈرائیور کو دو سال کی سزا

   

کریم نگر ۔ 24 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتہائی تیز رفتاری سے آٹو چلاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والے آٹو ڈرائیور کو دو سال کی سزا دیتے ہوئے کریم نگر اکسائیز کورٹ انچارج جج راجو نے فیصلہ دیا ۔ مانا کنڈور منڈل سرینواس نگر کے متوطن شواوتری پدی راجیا کو23 ڈسمبر 2014 ‘ 8 بجے سگنل پر انتہائی تیزی سے رمیش 26 سال آٹو سے راجیا کو ٹکر دے دی جس کی وجہ سے راجیا کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید زخمی ہوگیا ۔ ماناکنڈور پولیس اسٹیشن میں شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کے بعد عدالت میں دو سال کی سزا اور 1500 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ۔