تیز رفتار بس کھیتوں میں گھس گئی ‘ دس مسافرین زخمی

   

حیدرآباد ۔ 3؍ نومبر (سیاست نیوز) ضلع سنگاریڈی کے نارائن کھیڑ بس ڈپو کی ایک تیز رفتار بس بے قابو ہو کر کھیتوں می گھس گئی ۔ جس کی وجہ سے بس میں سوار 30 مسافرین میں سے دس مسافرین زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نارائن کھیڑ آر ٹی سی ڈپو کی ٹی ایس 15 زیڈ 0154 نمبر کی بس میں 30 مسافرین سوار تھے ۔ نارائن کھیڑ سے لنگم پیٹ روانگی کے دوران نارائن کھیڑ کے مضافاتی علاقہ میں بے قابو ہو کر کھیتوں میں گھس پڑی ۔ جس کی وجہ سے بس میں سوار یو ڈاگٹہ سے تعلق رکھنے والے سنجیو کے علاوہ دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سڑک پربڑے بڑے گڑھے رہنے کی وجہ سے اور ان گڑھوں کو بند کرنے کے جاری رہنے والے کاموں کی وجہ سے بس فوری طور پر قابو نہ آسکی ۔