ممبئی: مہاراشٹرا کے دھولے میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کو مہاراشٹرا کے دھولے ضلع میں ایک کنٹینر ٹرک کے چار گاڑیوں سے ٹکرانے اور پھر ایک ہائی وے پر ایک ہوٹل سے ٹکرانے کے بعد کم از کم 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ممبئی آگرہ ہائی وے پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرک ایک ہوٹل سے جا ٹکرایا۔ اس حادثے میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 28 افراد زخمی ہیں۔یہ حادثہ ممبئی آگرہ ہائی وے پر واقع شیرپور تعلقہ کے پالاسنر گاؤں میں دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ جو ریاستی دارالحکومت سے 300 کلومیٹر سے زیادہ دور واقع ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔