حیدرآباد۔ شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 میں ایک تیز رفتار کار نے روڈ ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جوبلی ہلز چیک پوسٹ سے بنجارہ ہلز کی سمت آنے والی تیز رفتار ٹاٹا انڈیکاکار میں تین نوجوان اور ایک لڑکی سفر کررہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حالت نشہ میں گاڑی چلائی جارہی تھی جس کے نتیجہ میں بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر رائل ٹفن سنٹر کے قریب روڈ ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کار تباہ ہوگئی۔