تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک ہلاک

   

حیدرآباد ۔ یکم / جنوری (سیاست نیوز) سال نو جشن کے دوران تیز رفتار کار ڈرائیور نے ایک شخص کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ ٹی شیوا جو ساکن پدا عنبر پیٹ جو ٹفن سنٹر چلاتا ہے اپنے دوست وینکٹاپا کے ساتھ کل رات دیر گئے دوکانوں بند کرنے کے بعد مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں شیوا شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔