شمس آباد ۔ /8 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں آج صبح ایک تیز رفتار کار کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے گڑھے میں گرگئی ۔ تفصیلات کے بموجب سویفٹ کار جو دو مسافرین کے ہمراہ حیدرآباد سے ایرپورٹ جارہی تھی کہ حج ٹرمینل کے قریب کے راستہ میں ڈرائیور کا توازن بگڑگیا اور کار نیچے گڑھے میں گرگئی ۔ کرشماتی طور پر ڈرائیور اور دونوں مسافرین محفوظ ہیں ۔ انہیں معمولی زخم آئے ۔ ایرپورٹ اسٹاف نے کار کو نکالا اور مسافرین اور ڈرائیور وہاں سے روانہ ہوگئے ۔ پولیس میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔