تیستاسیتلواد کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت پر مسرت کی لہر

,

   

ممبئی : معروف سماجی شخصیت اور صحافی تیستا سیتلواد کو آج سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی ،جس کے بعد اُن کے قریبوں اور صحافتی حلقے میں مسرت کی لہردوڑ گئی۔جبکہ ایک خانہ بھی انتہائی جذباتی ہے ۔تیستاکے شوہر اور معروف صحافی اور ایکٹوویسٹ جاوید آمد نے تیستا کی عبوری ضمانت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ “ہمیں عدلیہ،آئین اور دستور ہند پر مکمل اعتماد ہے اورمستقبل ضرور انصاف ملا ،سپریم کورٹ نے انصاف کیا ۔اور عدالت عالیہ کی شرائط اورہدایات پرعمل کریں گے ۔جاویدآنند نے کہاکہ تفتیشی ایجنسیوں نے سازشوں کا جوالزام۔عائد کیا ہے ،وہ غلط اور بے بنیاد ہے ۔سیشن کورٹ نے ضمانت کی اپیل کو نامنظور کردیا تھا اور اب گجرات ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت کی 19 ،ستمبر کو سماعت ہوگی۔ممبئی کے ایک مشہور سماجی کارکن اور حقوق انسانی کے لیے سرگرم فیروز میٹھی بوروالا نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں انہیں مکمل ضمانت مل جائے گی ،انہوں نے الزام لگایا کہ تیستا کو ان کے گھر سے گجرات پولیس کے تحت اے ٹی ایس نے مبینہ طور پر ’’اغواء‘‘کیا اور گجرات لے گئی۔فیروز میٹھی بوروالا نے کہاکہ سپریم کورٹ کے گزشتہ روز تیستا کے معاملہ میں سخت ریمارکس سے محسوس ہوگیا تھا کہ انہیں جلد ضمانت مل جائے گی۔