تیستا کی گرفتاری : یو این کو وزارت خارجہ کا جواب

   

نئی دہلی : ہندوستان نے سماجی جہدکاری تیستا سیتلواڈ کی گرفتاری کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر انسانی حقوق کے تبصرہ کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے یکسرخارج کردیا اور کہا کہ یہ ملک کے آزاد عدالتی نظام میں مداخلت ہے ۔ اس موضوع پر وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستانی حکام نے قانون کی خلاف ورزی کئے جانے پر کارروائی کی ہے ۔ تیستا کے خلاف کارروائی پر اقوام متحدہ کے ادارے کا ردعمل ناپسندیدہ اور ہندوستان کے آزاد عدالتی نظام میں مداخلت کے مترادف ہے ۔