بھوپال : مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تمام 9 لوک سبھا پارلیمانی حلقوں میں غیرجانبدارانہ اور پرامن ووٹنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پینے کے پانی، ضروری ادویات اور خیموں کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔