حیدرآباد : کوویڈ۔19 کی تیسری لہر سے جس کے بارے میں بہت بات کی جارہی ہے، نسبتاً بچے زیادہ متاثر ہونے بعض ماہرین کے اندیشوں کے بعد پیدا ہوئی تشویش کو دور کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈی ناگیشور ریڈی، چیرمین اے آئی جی نے کہا کہ بچے اسکولس کو جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسری لہر ہوگی لیکن ایک بہت ہلکی صورت میں ہوگی اور اس کی شدت بہت کم رہے گی۔ نیچرل انفیکشن کے عمل میں وہ متاثر ہوسکتے ہیں لیکن یہ انہیں نشانہ بنانا جیسا نہیں ہوگا۔ جسم میں وائرس کس طرح داخل ہوتا ہے اس پر ہم نے کافی ریسرچ کیا ہے اور اس کے لئے ACE2 ریسپٹرس درکار ہوتے ہیں۔ بچوں میں یہ نہیں ہوتے ہیں۔ جب تک وائرس میں اس حد تک تبدیلی نہیں ہوتی کہ وہ ریسیپٹرس کے بغیر بھی حملے کرے۔ یہ آئندہ چند برسوں میں نہیں ہوگا۔ اسکول جانے میں کوئی ضرر کی بات نہیں ہے لیکن ہم کو بچوں کو جلد ویکسین دلانا چاہئے۔ ڈاکٹر ناگیشور ریڈی نے کہا کہ ویکسینس محفوظ ہیں اور کہا کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ لوگ ویکسین لینے میں کیوں پس و پیش کررہے ہیں۔ لوگوں کو جو بھی ویکسین دستیاب ہو اسے لینا چاہئے۔ میری رائے میں بچوں کو ویکسین دینا چاہئے اور ان میں بعض ویکسینس بچوں میں بھی بہت محفوظ ہوتے ہیں۔