وزیر اعظم نے سیاحتی علاقوں میں بڑھتے ہوئے ہجوم اور شمال مشرقی ریاستوں میں انفیکشن کی نمایاں شرح پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ ورکرز نے گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ محنت کی ہے۔ شمال مشرق کی ریاستوں نے ویکسین کے ضائع ہونے کو کافی حد تک روک لیا ہے۔ چار ریاستوں جہاں کچھ کمی نظر آرہی ہے توقع کی جارہی ہے کہ کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ شمال مشرقی ریاستوں کے کچھ اضلاع میں مثبت شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں بیدار رہنا ہے لوگوں کو بیدارکرتے رہنا ہے۔ انفیکشن کو روکنے کے لیے ، ہمیں مائیکرو لیول پر مزید سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔