تیسرے مرحلے میں بنگال کی چار سیٹوں پر 77.53فیصد پولنگ ہوئی

   

کولکاتا: پہلے اور دوسرے مرحلہ کی طرح تیسرے مرحلہ میں بھی بنگال میں ووٹنگ کی شرح 2014اور 2019کے مقابلے کم ووٹنگ ہوئی ہے ۔منگل کو بنگال کے چار حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ مالدہ شمال، مالدہ جنوب، جنگی پور اور مرشد آباد لوک سبھا حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ چہارشنبہ کو الیکشن کمیشن کے ووٹنگ کی شرح کے حساب سے دیکھا جا رہا ہیکہ تیسرے مرحلہ میں چار حلقوں میں 77.53فیصد پولنگ ہوئی جو 2019 کے مقابلے میں تقریباً چار فیصد کم ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مالدہ شمال، مالدہ جنوب، جنگی پور اور مرشد آباد لوک سبھا حلقوں میں 2019 میں اوسطاً 81.8فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ 2024 میں اس شرح میں کمی آئی۔ پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا۔ 2019 کے مقابلے اس بار کم ووٹ ڈالے گئے ہیں۔