جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے مغربی اقوام کو متنبہ کیا ہے کہ غریب اور امیر ممالک میں فرق کو بڑھاوا نہ دیا جائے۔ عالمی ادارے نے امیر ملکوں کی جانب سے اپنے شہریوں کو ویکسین کی تیسری خوراک فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی تنقید کی ہے۔ترقی یافتہ اور امیر ممالک میں سے کچھ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک مہیا کریں گے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ غریبوں کو غذا فراہم کرنا زیادہ اہم ہے ۔ امریکہ بھی اس حوالے سے فیصلہ کر چکا ہے۔ یورپی اقوام میں بھی ایسا ہی سوچا جا رہا ہے۔
