تیس مار خاں کون ہیں یہ آپ طے کریں‘اکھلیش کا طنز

   

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اس پر عوام سے جھوٹ بولنے اور انہیں گمراہ کرنے کاالزام لگایا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ بی جے پی کے لو گ جھوٹ بولتے ہی ہیں جھوٹ پر ٹکے بھی رہتے ہیں ۔اکھلیش نے وزیر اعلی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ چیف منسٹریوگی آدتیہ ناتھ برے تیس مارخاں ہیں۔ انہیں تیس سے بڑا پیار ہے ۔ مہاکمبھ میں مرے کتنے انہوں نے بتایا کہ تیس، کاروبار کتنا ہوا بتایا 30 کروڑ، پوریر است کو کتنا فائدہ ہوگا بتایا تیس گنا ‘دس ہزار کروڑ ، یہ اعداد وزیر اعلی کے علاوہ کوئی نہیں بتا سکتا۔ چیف منسٹرکو خود نہیں پتہ ہے کہ وہ اردو کی مخالفت اردو میں کررہے تھے ۔ ان کے زبان میں اردو کے تمام لفظ رہتے ہیں یہ بات سمجھنی چاہئے کہ اردو ہندوستانی زبان ہے ۔ یہیں پیدا ہوئی، بڑھی اور یہیں اس کا فروغ ہوا ہے ۔انہوں نے ہولی کے موقع پر مساجد کو ترپولین سے ڈھا نکنے پر بھی حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا۔