نئی دہلی: تجربہ کار فلم پروڈیوسر نارائن داس نارنگ جنہوں نے کئی ٹالی ووڈ فلموں میں گراں قدر خدمات انجام دی، انہوں 76 سال کی عمر میں شہر حیدرآباد میں آخری سانس لی۔بھارتی فلمی نقاد اور تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تعزیتی پیغام کے ساتھ اس خبر کی تصدیق کی۔
“شری نارائن داس نارنگ جی کے انتقال کے بارے میں سن کر انتہائی دکھ ہوا، تیلگو فلم انڈسٹری کی ایک بہت ہی قابل احترام شخصیت نارائن داس جی ایشین گروپ کے چیئرمین اور ایک نامور پروڈیوسر، نمائش کنندہ اور فنانسر تھے… ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت… اوم شانتی “۔۔۔
ساؤتھ اسٹار مہیش بابو نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر تجربہ کار اسٹار کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا۔”نارائن داس نارنگ جی کے انتقال سے صدمے اور غمزدہ ہوں، ہماری فلم انڈسٹری کی ایک قابل قدر شخصیت.. ان کی کمی بہت گہرائی سے محسوس کی جائے گی۔ اس کو جاننا اور ان کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہے، “انہوں نے لکھا۔
نارائن داس نارنگ نے مبینہ طور پر 600 سے زیادہ فلمیں بنائی تھیں جن میں ناگا چیتنیا اور سائی پلاوی کی ‘لو اسٹوری’ اور ناگا شوریہ کی ‘لکشیہ’ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات منگل کو سہ پہر 4 بجے مہاپرستھانم میں ادا کی گئی۔ کئی ساؤتھ اسٹارز نے خراج عقیدت پیش کی اور پروڈیوسر کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔