تیل بردار ایرانی بحری جہاز پر دہشت گرد حملہ

   

Ferty9 Clinic

تہران:بحیرہ روم میں ایران کے ایک آئل ٹینکر پر حملہ میں ایرانی بحری جہاز کو معمولی نقصان پہنچاہے ۔ترجمان ایرانی شپنگ کمپنی علی غیاثی کے مطابق بحیرہ روم میں تیل بردار ایرانی بحری جہاز پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے ، اور اس حملے میں ایران کے آئل کنٹینر کو نقصان پہنچا ہے ۔بارودی شے کے حملے سے جہاز کو معمولی نقصان ہوا ہے تاہم حملہ میں جہاز پر موجود افراد محفوظ رہے ۔علی غیاثی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی دہشت گردی بحری قزاقوں کے حملوں کے مترادف ہے ۔یاد رہے کہ ایرانی جہازوں پر حملوں کیلئے اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا جاتا رہا ہے جبکہ اسرائیل نے ہمیشہ اس کی تردید کی ہے۔