تیل ٹینکروں پر بمباری میں مقامی عناصر ملوث : رپورٹ

   

اقوام متحدہ ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے 12 مئی کو تیل کے ٹینکروں پر کئے گئے حملوں کی جب تحقیقات کروائی تو ابتدائی رپورٹس سے یہ ظاہر ہوا ہیکہ حملوں کے پس پشت مقامی عناصر ملوث ہیں لیکن اب تک ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جائے کہ تیل کے ٹینکروں پر بمباری ایران نے کروائی ہے۔ یو اے ای نے سعودی عرب اور ناروے کے ساتھ مل کر اپنی ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی ہے جبکہ تحقیقات کی قطعی رپورٹ بھی سلامتی کونسل میں ہی پیش کی جائے گی۔ یاد رہیکہ امریکہ نے اماراتی سمندر میں موجود تیل کے ٹینکرس پر بمباری کیلئے ایران کو موردالزام ایک ایسے وقت ٹھہرایا تھا جب ایران اور امریکہ کے تعلقات بہت زیادہ کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اماراتی آبی حدود جو فجیرہ بندرگاہ سے قریب ہے، تیل کے چار ٹینکرس پر بمباری کرتے ہوئے انہیں زبردست نقصان پہنچایا گیا تھا جن میں دو ٹینکرس سعودی کے، ایک ناروے کا اور ایک ٹینکر متحدہ عرب امارات کا تھا۔