تیل کو افراط زر کا ذمہ دار قرار دینادرست نہیں:اوپیک

   

دبئی : پٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سکریٹری جنرل ھیثم الغیص نے کہا ہیکہ ’ہماری تنظیم تیل مارکٹ کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس بات کیلئے کوشاں ہیکہ پٹرول کے اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو‘۔ الغیص نے توجہ دلائی کہ ’توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے پٹرول فیلڈ میں سرمایہ کاری بند کرنے کی اپیلوں سے مارکٹ میں مزید ہلچل پیدا ہوگی‘۔ اوپیک کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہیکہ ’افراط زر کا ذمہ دار پٹرول کو ٹھہرانا غلط ہے اور تکنیکی اعتبار سے یہ دعویٰ کسی طور درست نہیں‘۔