تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان نہیں :، یو اے ای وزیر تیل

   

ابوظہبی ۔ 8 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے وزیر تیل نے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں واضح کیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان نہیں۔ خلیجی ریاست کے وزیر سہیل المزروئی کا کہنا ہے کہ اس وقت بظاہر جنگی صورت حال پیدا نہیں اور عالمی منڈیوں میں خام تیل کی فراہمی کا سلسلہ معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ کشیدگی اور تناؤ کی صورت حال کی شدت میں کمی پیدا ہونے کی امید ہے۔ دوسری جانب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے عراقی تیل کی تنصیبات محفوظ رہیں ہیں۔