تیل کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر

   

نیویارک ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے جس کے بعد یہ قیمت گزشتہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز مارکیٹ کھلتے ہی خام تیل کی قیمت میں10 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ کورونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جا رہا ہے جسے جنوبی افریقہ میں دریافت کیا گیا ہے۔ قیمت میں یہ کمی اپریل2020ء کے مقابلہ میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔ اس طرح صرف ایک ہی روز میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو 10 فیصد تک ہے۔ دوسری جانب تیل کی زاید پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔