تیل کی نگرانی کیلئے امریکہ اپنی کچھ فوج کو شام میں رکھنے کا خواہاں

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شمال مشرقی شام میں اپنی کچھ فوج برقرار رکھنا چاہتا ہے تاکہ اسبات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تیل کی دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ہاتھ نہ لگ سکے۔ البتہ اس معاملہ میں اب تک کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یاد رہیکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام کے شمال مشرقی علاقہ سے امریکی فوج کے انخلاء کا اکٹوبر کے اوائل میں اس وقت حکم جاری کیا تھا جب ترکی نے اپنی فوج کشی کا آغاز نہیں کیا تھا۔