ریاض: سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ بعض ممالک تیل کے اپنے ہنگامی ذخائر کو استعمال کر رہے ہیں اور اسے مارکیٹوں میں ہیراپھیری کرنے کے لیے ایک میکانزم کے طور پراستعمال کر رہے ہیں جبکہ اس کا مقصد تیل کی رسد میں کسی بھی کمی کو پوراکرنا ہونا چاہیے۔انھوں نے الریاض میں کے روز مستقبل سرمایہ کاری اقدام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتباہ کرنا میرا فرض ہے کہ نے والے مہینوں میں ہنگامی اسٹاک کا استعمال نقصان دہ اور تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے گذشتہ ہفتے ایک منصوبہ کا اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے خر تک ملک کے تیل کے ہنگامی ذخائر سے تیل کو فروخت کردیں گے اوران ذخائرکو دوبارہ بھرنا شروع کردیں گے۔ واضح رہیکہ وہ 8 نومبرکو وسط مدتی انتخابات سے قبل پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔