سنگاپور۔ 25 اکتوبر (ایجنسیز) سنگاپور کی ایک عدالت نے ہندوستانی نرس کو اسپتال آنے والے مرد کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر قید اور کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ ہندوستانی نژاد نرس، ایلیپے سیوا ناگو نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد اِسے عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نوجوان مریض اپنے دادا کے ساتھ بطور خدمت گار پاسپٹل میں موجود تھا اور ٹوائلٹ استعمال کرنے گیا تھا جہاں اسے نرس نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعدازاں متاثرہ شخص سکتے کی حالت میں اپنے دادا کے پاس آیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کے فوری بعد ہندوستانی نرس ایلیپے سیوا کو معطل اور گرفتار کر کیا گیا۔ سنگاپور کی عدالت نے ہندوستانی نرس کو 14 ماہ کی قید سمیت کوڑے مارنے کی سزا بھی سنائی ہے۔