تیمور علی خان کی تیسری سالگرہ، سارا علی خان کی مبارکباد

,

   

ممبئی: اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمورعلی خان کی تیسری سالگرہ پر بہن سارا علی خان نے مبارکباددی۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر تیمور کے ساتھ کھنچوائے گئے تصاویر شیئر کی۔ تصویر پر سارا نے لکھا کہ چھوٹے ٹم ٹم کو جنم دن بہت مبارک۔ سمبا اداکار سارا علی خان اس موقع پر تیمور کے ساتھ کھیلتے اور انہیں کھلاتے ہوئے دکھائی دی۔ بھائی ابراہیم علی خان بھی موجود تھے۔

وا ضح رہے کہ سارا علی خان سیف اور ابراہیم علی خان سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ سے پیدا ہوئے ہیں۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔ سیف علی خان نے کرینہ کپور سے شادی کی اور ان سے تیمور علی خان پیدا ہوئے۔ ان کی اس سال تیسری سالگرہ ہے۔