حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے راجندر نگر علاقہ میں تیندوہ جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہیں کو پکڑنے کے لئے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کوششوں میں شدت پیداکردی ہے ۔اسی کے حصہ کے طورپر راجندر نگر میں واقع واٹر اینڈ لینڈ مینجمنٹ ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(والمتری) کے حدودمیں واقع فارم ہوز کے قریب 20ٹریپ کیمرے لگائے ہیں تاکہ تیندوے کی مشتبہ نقل وحرکت کا پتہ چلایاجاسکے ۔ذرائع نے اس تیندوے کی جانب سے چند دن قبل گائے پر حملہ کی تصدیق کی ہے ۔دو ماہ پہلے اسی علاقہ میں ہلچل مچانے والے تیندوے کو کافی جدوجہد اور کوششو ں کے بعد پکڑتے ہوئے شہر کے نہرو زوالوجیکل پارک منتقل کردیاگیا تھا۔
