تین بار زبانی طلاق کہنے پر کیس درج

   

مظفر نگر ۔ 24 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک آدمی کومظفر نگر میں اپنی بیوی کو مبینہ طور پر تین مرتبہ طلاق دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایک ہی نشست میں تین بار طلاق دینا تعزیری جرم ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس عورت کے شوہر کے خاندان کے چار افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ شوہر کے خاندان کے افراد اس عورت کو مارا پیٹا کرتے تھے ۔ عورت نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر اپنے بھائی ، نندوں، ساس اور خسر کے ساتھ اس کے گھر میں گھس آئے۔