تین بچوں کو آگ لگانے کے بعد باپ نے خود کشی کرلی

   

حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) گھریلو جھگڑوں سے تنگ ایک شخص نے اپنے تین بچوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور خود بھی زہر پی کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب یہ شخص اپنی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو لیکر 30 اگست کو گھر سے چلا گیا ۔ جس کی اطلاع کسی کو نہیں دی۔ تفصیلات کے مطابق وینکٹیشورلو 35 سالہ اور اس کی بیوی دپیکا میں گھریلو جھگڑے چل رہے تھے ۔ تنگ آکر اس نے دونوں بیٹیوں مکتیا 8 سالہ ، ورشنی 6 سالہ اور ایک بیٹے 4 سالہ شیوا دھرما کو لیکر چلا گیا ۔ چہارشنبہ کو وینکٹیشورلو کی نعش سری سیلم ۔ حیدرآباد ہائی وے پر اچم پیٹ حاجی پور میں پائی گئی ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ وینکٹیشورلو نے اپنے تینوں بچوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور بعد میں نامعلوم زہر پیکر خودکشی کرلی ۔ متوفی کا تعلق آندھراپردیش پرکاشم سے ہے۔ش